QR CodeQR Code

مولانا شمس معاویہ کے قتل میں ان کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا

7 Dec 2013 13:23

اسلام ٹائمز: پولیس افسر کا کہنا ہے کہ پولیس کو یقین ہے کہ اس واردات میں ڈرائیور ہی ملوث ہے کیونکہ جب وہ نماز جمعہ کے بعد کریم پارک سے روانہ ہوا تو اس نے کسی سے موبائل فون پر بات کی اور اسکے بعد جب فائرنگ کرنیوالوں نے گاڑی روکی تو ڈرائیور نے گاڑی روک دی حالانکہ ایسی شخصیت کے ڈرائیور کو کسی بھی جگہ گاڑی نہ روکنے کی ہدایات ہوتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم سپاہ صحابہ پنجاب کے صدر شمس معاویہ کے قتل کے الزام میں پولیس نے ان کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ اس قتل میں خود تنظیم کے عہدیدار ہی ملوث ہیں اور اس واردات میں ڈرائیور کی بھی ملی بھگت شامل ہے۔ ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسلام ٹائمز کو بتایا کہ ڈرائیور کو رات گئے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے اور بہت جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ پولیس کو یقین ہے کہ اس واردات میں ڈرائیور ہی ملوث ہے کیونکہ جب وہ نماز جمعہ کے بعد کریم پارک سے شمس معاویہ کو لے کر روانہ ہوا تو اس نے کسی سے موبائل فون پر بات کی اور اس کے بعد جب فائرنگ کرنے والوں نے گاڑی رکوائی تو ڈرائیور نے گاڑی روک دی حالانکہ ایسی شخصیت کے ڈرائیور کو کسی بھی جگہ گاڑی نہ روکنے کی ہدایات ہوتی ہیں، لیکن ڈرائیور کا گاڑی روکنا اور خود محفوظ رہنا بھی اس بات کی دلالت ہے کہ اس میں وہ ملوث ہے۔ پولیس افسر نے مزید بتایا کہ بہت جلد حقائق سامنے آجائیں گے، ڈرائیور کے موبائل فون کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے، بہت جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 328220

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328220/مولانا-شمس-معاویہ-کے-قتل-میں-ان-ڈرائیور-کو-گرفتار-کر-لیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org