0
Saturday 7 Dec 2013 14:36

مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف سپاہ صحابہ کا راولپنڈی میں احتجاج، ٹریفک بلاک، مسافر پریشان

مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف سپاہ صحابہ کا راولپنڈی میں احتجاج، ٹریفک بلاک، مسافر پریشان
اسلام ٹائمز۔ سپاہ صحابہ پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمان کے قتل کے خلاف اہلسنت و الجماعت کے مسلح اور ڈانڈا بردار کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فیض آباد انٹرچینج کو بلاک کر دیا ہے، جس کے باعث جڑواں شہروں کو جانیوالی ٹریفک بری طرح سے جام ہوگئی ہے اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ راولپنڈی سے اسلام آباد اور مری روڈ سمیت آئی جے پی روڈ پر ڈانڈا برادر مظاہرین نے زبردستی گاڑیوں کو رکوا دیا ہے جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ڈانڈا بردار مظاہرین شمس الرحمان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ جب تک حملے کے زمہ داروں کو گرفتار نہیں کیا جاتا اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

دوسری جانب مولانا شمس الرحمان کے قتل کے خلاف گوجرانوالہ میں ریلی نکالی گئی جس سے جی ٹی روڈ پر ٹریفک بلاک ہوگئی۔ شیخوپورہ میں بھی مظاہرہ کیا گیا۔ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، خیرپورمیں مکمل ہڑتال کی گئی، تمام کاروباری مراکزبند ہیں، پنج ہٹی چوک پر مشتعل افراد نے ایک دکان میں توڑ پھوڑ کی، کئی مقامات پر مسلح مظاہرین نے ہوائی فائرنگ بھی کی ہے۔ اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے رنگ روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ کو قتل کر دیا تھا جس کے بعد اہلسنت والجماعت کی جانب سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 328244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش