QR CodeQR Code

چیف جسٹس کے جانے کے بعد نوازشریف کا اصل انداز حکمرانی شروع ہوگا، شیخ رشید

7 Dec 2013 17:06

اسلام ٹائمز: راول پنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عوامی مسلم لیگ کے سبراہ کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے مستقبل میں خیبرپختونخوا کی سیاست پر خوفناک اثرات مرتب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ ڈرون حملے بھی اہم مسئلہ ہیں، انہوں نے کہا کہ ان حملوں کے خیبرپختونخوا کی سیاست پر ان کے خطرناک اثرات پڑیں گے۔ راول پنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں کے مستقبل میں خیبرپختونخوا کی سیاست پر خوفناک اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے حکومت نے لاہور کے بجائے پورے ملک کیلئے قرضہ سکیم کا اعلان کیا۔ اس میں اہم بات ہے کہ خواتین کو بھی قرضے ملیں گے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 95 فیصد خواتین قرضے واپس کر دیں گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے جانے کے بعد نوازشریف کا اصل انداز حکمرانی شروع ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 328300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328300/چیف-جسٹس-کے-جانے-بعد-نوازشریف-کا-اصل-انداز-حکمرانی-شروع-ہوگا-شیخ-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org