QR CodeQR Code

کے پی کے حکومت کرپشن کے باعث خود گر جائیگی، رانا ثناءاللہ

8 Dec 2013 18:09

اسلام ٹائمز: عمران خان ڈرون ڈرامہ اور نیٹو سپلائی روکنے کیلئے دوغلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں، خیبرپختونخواہ کی حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بیڈ گورننس اور کرپشن کی وجہ سے خود گر رہی ہے


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کا معاملہ آج سے نہیں گزشتہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے، چیئرمین نادرا طارق ملک سے ہونیوالی ملاقات میں کسی قسم کے سخت جملوں کا تبادلہ نہیں ہوا، ملاقات میں پنجاب حکومت کے نادرا سے متعلقہ دو منصوبوں پر بات ہوئی، عمران خان ڈرون ڈرامہ اور نیٹو سپلائی روکنے کیلئے دوغلی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں، خیبرپختونخواہ کی حکومت کو گرانے کی ضرورت نہیں بلکہ یہ بیڈ گورننس اور کرپشن کی وجہ سے خود گر رہی ہے اور تحریک انصاف والے اس کا الزام کسی دوسرے پر تھوپنا چاہتے ہیں، گزشتہ رات عمران خان نے جس کھانے میں شرکت کی وہاں نیٹو ممالک کے تمام سفیر موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 328574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328574/کے-پی-حکومت-کرپشن-باعث-خود-گر-جائیگی-رانا-ثناءاللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org