0
Sunday 8 Dec 2013 19:41

فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے تمام مذہبی جماعتیں متحد ہو جائیں، ملی مجلس شرعی

فرقہ واریت کے خاتمہ کیلئے تمام مذہبی جماعتیں متحد ہو جائیں، ملی مجلس شرعی
اسلام ٹائمز۔ تمام مکاتب فکر پر مشتمل ملی مجلس شرعی نے مطالبہ کیا کہ فرقہ وارانہ وارداتوں اور منصوبہ کے تحت لگائی جانے والی آگ کے سدباب کے لیے اقدامات کیے جائیں، تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق کو عملی طور پر نافذ کیا جائے، ملک میں فرقہ واریت کو پھیلانے میں غیر ملکی ہاتھ بھی ہے حکومت اس پہلو کی بھی تحقیقات کرے۔ ملی مجلس شرعی کا اتوار کے روز ہنگامی اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور فرقہ واریت کے حوالے ٹارگٹ کلنگ کے بارے میں خصوصی طور پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تمام دینی جماعتیں حسب سابق فرقہ واریت کی آگ بجھانے کیلئے متحد ہو جائیں اور اپنے اپنے دائرہ کار میں اپنا اثرو رسوخ بھر پور طریقہ سے استعمال کریں۔ حکومت کراچی، راولپنڈی، لاہور، کوئٹہ کے سانحات کی تحقیقاتی رپورٹس منظر عام پر لائے۔ فرقہ وارانہ تشدد، فرقہ واریت کی آگ
بھڑکانے والے بیرونی ہاتھ اور سرمایہ بے نقاب کیا جائے اور خارجی محاذ پر قومی سلامتی کے لیے موثر آواز اٹھائی جائے۔

اجلاس میں ملی مجلس شرعی کے صدر مفتی محمد خان قادری، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانا رغب حسین نعیمی،مولانا امیر حمزہ،حافظ عبدالغفار روپڑی، مولانا امجد خان، مولانا حسین اکبر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 328599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش