0
Sunday 8 Dec 2013 20:44

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد نے ایک شیعہ شہری کو اغواء کرلیا، ساتھی زخمی

ڈی آئی خان، نامعلوم افراد نے ایک شیعہ شہری کو اغواء کرلیا، ساتھی زخمی
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا سے نامعلوم افراد نے ایک شیعہ شہری کو اغواء کرلیا، جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل پروا کے علاقہ رکناو سے نامعلوم افراد نے عنایت حسین نامی شخص کو اغواء کرنے کی کوشش کی اور اس دوران فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں عنایت حسین کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ جبکہ اغواء کار عنایت حسین کو اغواء کرکے ساتھ لے گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے اغواء کاروں کا تعاقب کیا، تاہم آخری اطلاعات آنے تک مغوی عنایت حسین کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 328612
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش