0
Sunday 1 Aug 2010 11:32

دستاویزات کے انکشاف نے خوفزدہ کر دیا،گیٹس

دستاویزات کے انکشاف نے خوفزدہ کر دیا،گیٹس
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق امریکا کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے تسلیم کیا ہے کہ پینٹاگون کو دستاویزات کے انکشاف نے شرمسار اور خوفزدہ کر دیا ہے۔اے بی سی نیوز کے پروگرام "دس ویک وتھ کرسچنے امانپور"میں انٹرویو دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے ایک سوال پر کہا کہ وکی لیکس کی جانب سے پنٹاگون کی دستاویزات کے انکشاف نے انہیں شرمسار اور دہشت زدہ کر دیا ہے۔معلومات کے افشا ہونے سے جنگی اتحادیوں کیلئے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔دشمن پینٹاگون کے جنگی تکنیک سے واقف ہو گئے ہیں۔رابرٹ گیٹس نے کہا کہ وکی لیکس کے خلاف قانونی چارہ جوئی وزارت انصاف کا کام ہے۔ تاہم وکی لیکس اخلاقی طور پر سزا کی مستحق ہے۔انہوں نے کہا کہ وکی لیکس نے دستاویزات افشا کرتے ہوئے ممکنہ خطرناک نتائج پر غور نہیں کیا۔ 
خبر کا کوڈ : 32871
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش