QR CodeQR Code

جوہری تنازعے کا مثالی حل ناممکن ہے

ایران کو فوجی اور معاشی دبائو کے ذریعے جھکایا نہیں جاسکتا، باراک اوباما

9 Dec 2013 09:26

اسلام ٹائمز: واشنگٹن میں دسویں سالانہ سبان فورم میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دنیا کو ایران پر دبائو نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ انہیں باوقار راستہ فراہم کیا جائے۔ ایران کو فوجی اور معاشی دبائو کے تحت جھکایا نہیں جا سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اسرائیل کے اس خدشے کو مسترد کر دیا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران اس طرح ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے، جس طرح پاکستان اور شمالی کوریا نے بنائے ہیں۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ تہران کے ایٹمی پروگرام کا تصدیقی میکانزم انتہائی مثالی ہے اور اس کیلئے دھوکہ دینا ممکن نہیں۔ گذشتہ روز دسویں سالانہ سبان فورم کی میٹنگ میں خطاب کی مزید تفصیلات کے مطابق ایٹمی پروگرام کے حوالے سے دنیا کو ایران پر دبائو نہیں ڈالنا چاہیے بلکہ انہیں باوقار راستہ فراہم کیا جائے۔ ایران کو فوجی اور معاشی دبائو کے تحت جھکایا نہیں جا سکتا، امریکی صدر نے اپنے موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو تمام تر مراعات دینی چاہیئں، تاکہ وہ اپنے ایٹمی معاملات کو حل کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو حقیقت پسند ہونا پڑے گا۔ بروکنگز انسٹیٹیوٹ کے مڈل ایسٹ پولیٹیکل سینٹر میں ایک تقریب سے خطاب اور اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ  ایران کے جوہری تنازعے کا مثالی حل ناممکن ہے،  میں ہر ایک کو یہ بات سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہم ایران کے جوہری مسئلے کا سب کے لیے قابل قبول مثالی حل تلاش نہیں کرسکتے۔


خبر کا کوڈ: 328714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328714/ایران-کو-فوجی-اور-معاشی-دبائو-کے-ذریعے-جھکایا-نہیں-جاسکتا-باراک-اوباما

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org