0
Monday 9 Dec 2013 13:24

مذہبی ہم آہنگی کا روڈ میپ تیار، امن کمیٹی عملدرآمد کروائے گی

مذہبی ہم آہنگی کا روڈ میپ تیار، امن کمیٹی عملدرآمد کروائے گی
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں بین المسالک ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ایس ایس پی آپریشنز مبشر میکن کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں میلاد کی محافل، عزاداری کی مجالس و جلوسوں کی اجازت ضروری قرار دے دی گئی اور لائوڈ سپیکر کی خلاف ورزی اور وال چاکنگ پر بلاامتیاز سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ امن کمیٹی کے ممبران بین المسالک بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی فضا پیدا کرینگے۔ ضلع بھر میں امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کیلئے مختلف امور زیر بحث آئے اور یہ طے پایا کہ محافل، مجالس اور جلوس کی اجازت لی جائے گی تاکہ ضلعی پولیس کے نوٹس میں پروگرام آجائے اور اس پر سکیورٹی لگائی جا سکے۔ لائوڈ سپیکر کی پابندی کی خلاف ورزی پر تمام مسالک کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔ تھانہ کی سطح پر امن کمیٹیوں میں ہر مسلک کے دو دو نمائندے ضرور رکھے جائیں گے، ضلعی امن کمیٹی آئندہ بدھ تک اپنے دو دو نمائندوں کے نام فراہم کرے گی۔ وال چاکنگ اور متنازع لٹریچر پر سخت کارروائی ہو گی اور کسی مسلک کو لچک نہیں دی جائے گی۔ این او سی کے بغیر بننے والی مساجد کے مسائل کے لئے ڈی سی او کو یاد دہانی کرائی جائے گی۔ ربیع الاول 2014ء کے حوالے سے 14 کشیدہ مقامات کی فہرست ممبران ضلعی امن کمیٹی کے حوالے کی گئیں تاکہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ اجلاس میں اس امر پر اتفاق کا اظہار کیا گیا کہ تمام ممبران امن کمیٹی اپنے اپنے مسالک کے تمام شرپسند عناصر کی نشاندہی کریں اور ان کو شر پھیلانے سے منع کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 328751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش