QR CodeQR Code

اسرائیل فلسطینیوں کے شہری اور سیاسی حقوق پامال کر رہا ہے، ہیومن رائٹس واچ

1 Aug 2010 12:49

اسلام ٹائمز: اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے شہری اور سیاسی حقوق کو پامال کر رہا ہے غزہ محاصرے کے مکمل خاتمے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز – فارس نیوز ایجنسی کے مطابق انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے ہیومن رائٹس واچ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کا محاصرہ فورا ختم کرے اور فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے بارے میں تحقیق کرنے والے گروہ کو اسرائیل آنے کی اجازت دے۔ ہیومن رائٹس واچ نے اسی طرح اسرائیل پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں رہنے والے فلسطینیوں کی سیاسی اور شہری آزادی کی ضمانت دے۔
ہیومن رائٹس واچ کے ایک اعلی سطح کے عہدیدار کریسٹین گنٹ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں رہنے والے فلسطینیوں کی سیاسی اور شہری آزادی کو پامال کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے اسرائیل کے غیرجمہوری اور وحشیانہ طرز عمل کے پیش نظر کہا کہ اسرائیل کے ساتھ گفتگو کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
اسرائیل تقریبا 60 سال قبل امریکہ اور برطانیہ کی مکمل حمایت کے نتیجے میں غیرقانونی طور پر وجود میں آیا اور اپنی اس 60 سالہ تاریخ میں مظلوم فلسطینی عوام کی قتل و غارت کے ذریعے انسانی حقوق کی بدترین پامالی میں مصروف رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 32879

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/32879/اسرائیل-فلسطینیوں-کے-شہری-اور-سیاسی-حقوق-پامال-کر-رہا-ہے-ہیومن-رائٹس-واچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org