0
Monday 9 Dec 2013 18:25

قیام امن کیلئے مذہبی وسیاسی جماعتیں میثاق امن تشکیل دیں، علامہ ریاض شاہ

قیام امن کیلئے مذہبی وسیاسی جماعتیں میثاق امن تشکیل دیں، علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ منافرت کا مستقل حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے، امن پسند علماء فرقہ وارانہ کشیدگی کی بھڑکتی آگ کو بجھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا عبدالستار خان نیازی کے دور وزارت میں بننے والے ضابطۂ اخلاق کو قانونی شکل دی جائے، صوفیاء کو ماننے والے اہل حق کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، شیعہ دیوبندی لڑائی کو شیعہ سنی لڑائی قرار دینا ناانصافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اہلسنّت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ توہینِ رسالت کی سزا عمرقید نہیں صرف موت ہے۔ حکومت تعزیرات پاکستان میں ترمیم کے ذریعے عمرقید کی سزا حذف کرے کیونکہ عمر قید گستاخِ رسول کو تحفظ دینے کے مترادف اور شریعت کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی شرعی عدالت کی طرف سے توہین رسالت کے لیے عمرقید کی سزا کو ختم کرنے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا کہ کشمیر بھارت کی دکھتی رگ اور ہماری شہ رگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں قیام امن کے لیے تمام سیاسی و غیر سیاسی مذہبی جماعتوں کا سربراہی اجلاس بلا کر میثاق امن تشکیل دے۔
خبر کا کوڈ : 328906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش