0
Monday 9 Dec 2013 19:00

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 30 جنوری کو ہوگی

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے بلدیاتی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ 30 جنوری کو ہوگی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا، صوبے بھر میں 30 جنوری کو پولنگ ہوگی جبکہ الیکشن کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق سندھ میں 18 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، شیڈول 13 دسمبر کو جاری کردیا جائے گا، سندھ حکومت انتخابات آگے بڑھانا چاہتی ہے تو عدالت عظمیٰ سے رجوع کرے۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق، کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک وصول کئے جائیں گے جبکہ ان کی جانچ پڑتال 30 دسمبر 2013ء سے 4 جنوری 2014ء تک ہوگی۔ شیڈول کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امیدواروں 6 اور 7 جنوری کو اپیلیں دائر کرسکتے ہیں، ان اپیلوں پر 8 سے 11 جنوری تک فیصلے ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی واپس لینے کی تاریخ 12 جنوری ہوگی اور حتمی امیدواروں کی فہرست 13 جنوری 2014ء کو جاری کردی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 30 جنوری 2014ء کو ہوگی جبکہ 2 فروری 2014ء کو نتائج جاری کئے جائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 18 جنوری کو ہی ہوں گے، سپریم کورٹ کی جانب سے دی گئی تاریخ سے آگے نہیں بڑھ سکتے، سندھ کیلئے انتخابی شیڈول 13 دسمبر کو جاری کردیا جائے گا۔ الیکشن کمیشن پاکستان نے سندھ حکومت پر واضح کیا ہے کہ اگر بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانا چاہتے ہیں تو سپریم کورٹ سے رجوع کریں۔ واضح رہے کہ سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں بلدیاتی انتخابات مارچ 2014ء میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی باضابطہ اطلاع کل الیکشن کمیشن پاکستان کو بھیج دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 328922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش