0
Monday 9 Dec 2013 20:19

پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کا احتجاج

پشاور، لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کا احتجاج
اسلام ٹائمز۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں صوابی، مردان اور بعض دیگر شہروں سے آئے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کے مطابق صوبے کا بڑا سرکاری ہسپتال ہونے کے باوجود مریضوں کو یہاں مناسب علاج معالجے کی سہولتیں میسر نہیں۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو دہری تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مریضوں کے ساتھ آنے والے رشتہ داروں کو بھی کئی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ بعض مظاہرین نے گائنی وارڈ میں ڈلیوری کے دوران ایک بچہ ضائع ہونے کی شکایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے انصاف کی اپیل بھی کی۔
خبر کا کوڈ : 328976
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش