QR CodeQR Code

ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کا 20 دسمبر کو قدیمی امام بارگاہ کے باہر عوامی اجتماع کا اعلان

9 Dec 2013 22:05

اسلام ٹائمز: پروگرام کے آرگنائزر سعید رضوی نے ''اسلام ٹائمز'' کو بتایا کہ احتجاجی اجتماع میں ضلع راولپنڈی کی تمام ماتمی سنگتیں، علماء، ذاکرین اور واعظین سمیت ہزاروں عزاداران شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی نے سانحہ راجہ بازار کی آڑ میں 6 امام بارگاہوں کو نذر آتش کرنے، پنجاب حکومت کی یکطرفہ کارروائی، مجالس عزا اور جلوس عزا کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حکومت کی جانب سے دہشتگردوں کو تحفظ دینے کیخلاف 20 دسمبر (بمطابق سولہ صفر) کو امام بارگاہ قدیمی کے باہر عظیم الشان احتجاجی اجتماع کا اعلان کر دیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے مسئول اور پروگرام کے آرگنائزر سعید رضوی نے ''اسلام ٹائمز'' کو بتایا کہ احتجاجی اجتماع میں ضلع راولپنڈی کی تمام ماتمی سنگتیں، علماء، ذاکرین اور واعظین سمیت ہزاروں عزاداران شرکت کرینگے۔ انہوں نے بتایا کہ اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی اور علامہ حسن ظفر سمیت دیگر تنظیموں کی شخصیات بھی خطاب کریں گی۔


خبر کا کوڈ: 328994

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/328994/ایم-ڈبلیو-ضلع-راولپنڈی-کا-20-دسمبر-کو-قدیمی-امام-بارگاہ-کے-باہر-عوامی-اجتماع-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org