0
Monday 9 Dec 2013 22:44

کوئٹہ، بلدیاتی الیکشن مکمل ہونے کے بعد میئرشپ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

کوئٹہ، بلدیاتی الیکشن مکمل ہونے کے بعد میئرشپ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن مکمل ہونے کے بعد میئر شپ کیلئے جوڑ توڑ عروج پر پہنچ گیا۔ سیاسی جماعتوں نے نئی صف بندی شروع کر دی۔ کامیاب ہونے والے آزاد کونسلرز اہمیت اختیار کر گئے ہیں۔ بعض کونسلرز سیاسی جماعتوں میں شمولیت کرنے کیلئے تیار، کچھ نے چمک کا انتظار شروع کر دیا ہے۔ کوئٹہ میٹرو پولٹین کارپوریشن کے کونسلرز کیلئے 7 دسمبر کو ہونے والے الیکشن میں پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 19 آزاد حیثیت سے کامیاب ہونے والوں کی تعداد 18 ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے چھ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے چار، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے چار کونسلرز منتخب ہوئے ہیں۔ میئر شپ کا فیصلہ کوئٹہ کے دیہی علاقوں کی آٹھ یونین کونسلوں سے کامیاب ہونے والے وارڈ کونسلرز کرینگے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی اور ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے منتخب کونسلرز کی تعداد 26 کے برابر ہیں۔ میئر شپ کیلئے مزید کونسلرز کی حمایت درکار ہونگی۔ الیکشن میں ناکام ہونے والے اکثر امیدواروں نے مخصوص نشستوں کے ذریعے کوئٹہ میٹروپولٹین کارپوریشن کا ممبر بننے کیلئے دوڑ دھوپ شروع کر دی ہے۔ نومنتخب کونسلرز میں سے کچھ کو چمک کا بےچینی سے انتظار ہے لیکن جو سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 329000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش