QR CodeQR Code

2002ء سے ابتک پاکستان کو 16 ارب ڈالر دے چکے، امریکی سفارتخانہ

10 Dec 2013 00:59

اسلام ٹائمز: امریکی وزیر دفاع کے دورہٴ پاکستان کے حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ چک ہیگل نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کے دوران نیٹو سپلائی روٹس کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکہ 2002ء سے اب تک پاکستان کو 16 ارب ڈالر سکیورٹی تعاون کی مد میں دے چکا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کے دورہٴ پاکستان کے حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے وزیراعظم نواز شریف ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کے دوران نیٹو سپلائی روٹس کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی سفارتخانے نے مزید بتایا ہے کہ چک ہیگل نے وزیراعظم نواز شریف سے حقانی نیٹ ورک سمیت دہشت گردوں کی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان سے تعاون پر بھی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ امریکی سفارتخانے نے واضح کیا کہ امریکا 2002ء سے اب تک 16 ارب ڈالر سکیورٹی تعاون کی مد میں دے چکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 329041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/329041/2002ء-سے-ابتک-پاکستان-کو-16-ارب-ڈالر-دے-چکے-امریکی-سفارتخانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org