0
Tuesday 10 Dec 2013 13:55

پاراچنار، 103 سالہ مولانا سید بادشاہ حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

پاراچنار، 103 سالہ مولانا سید بادشاہ حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے ممتاز عالم دین مولانا سید بادشاہ حسین شیرازی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ مرحوم کو ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے پاراچنار میں اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ 

103 سالہ مولانا سید بادشاہ حسین 60ء کے عشرے میں دینی تعلیم کے حصول کےلئے لکھنؤ چلے گئے اور ایک عرصہ تک اپنی علمی تشنگی کو بجھانے کے بعد وطن واپس آگئے۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد سیدھے پاراچنار اکر دین اسلام کی تبلیغ شروع کردی۔ انہوں نے زندگی کا زیادہ تر حصہ دین اسلام کی تبلیغ میں صرف کیا۔ سید مرحوم اپنے زمانے کے ایک شعلہ بیان مقرر تھے۔ اپنے فن تقریر اور علمی منزلت کی بنا پر بہت ہی تھوڑے عرصے میں قبائلی عوام کے دلوں پر راج کرنے لگے۔ اور ہزاروں قبائلی ا ن کے عقیدت مند بن گئے۔

خطابت کے علاوہ انہوں نے مدرسہ جعفریہ میں بھی ایک عرصہ تک درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔ سید مرحوم کے شاگردوں میں قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی، علامہ سید عابد حسین الحسینی اور علاقے کے دیگر مقتدر شخصیات شامل ہیں۔ مولانا سید بادشاہ حسین علماء میں ممتاز حیثیت کے حامل تھے۔ 
طویل علالت کے بعد 103سال کی عمر میں آج پاراچنار میں انتقال فرماگئے۔ اور ہزاروں اشک بار آنکھوں کے سامنے پاراچنار شہر میں موجود اپنے ابائی قبرستا ن میں سپرد خاک کردئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 329173
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش