0
Tuesday 10 Dec 2013 15:54

سیاسی دباو کیوجہ سے بیرون ملک سفیروں کی تقرریوں میں تاخیر

سیاسی دباو کیوجہ سے بیرون ملک سفیروں کی تقرریوں میں تاخیر
اسلام ٹائمز۔ بیرون پاکستان کی نمائندگی کرنے والے متعدد اہم ممالک میں ہائی کمشنرز اور سفیروں کی تقرریوں پر اکھاڑ پچھاڑ جاری ہے۔ اور سیاسی دباؤ کے وجہ سے تقرریوں میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی حکومت اور وزارت خارجہ میں بیرون ممالک سفیر کی تعیناتی میں ہمیشہ کنفیوژن رہتی ہے، کیرئیر اور نان کیرئیر ڈپلومیٹ کا معاملہ ہمیشہ تنازع کا شکار رہا ہے۔ موجودہ حکومت کو بھی یہ معاملہ درپیش ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تمام تر دباؤ کے باوجود اس تاثر کو ختم کرنے کی کوشش کی اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو امریکا میں سفیر تعینات کیا اور ترجمان دفتر خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو نیا سیکریٹری خارجہ بنانے کا فیصلہ کیا۔ مگر یہ معاملہ یہاں حل نہیں ہوا، برطانیہ میں نان کیئریئر کامران شفیع کو ہائی کمشنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مگر دفتر خارجہ کے اعلیٰ حکام نے اس کی مخالفت کی اور حکومت کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 329222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش