0
Wednesday 11 Dec 2013 00:54

شام کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا، سرگئی لاروف

شام کے مسئلے کو طاقت سے حل نہیں کیا جاسکتا، سرگئی لاروف
اسلام ٹائمز۔ روس نے کہا ہے کہ عرب ممالک کو مزید خانہ جنگی سے دور رکھنے کے لئے فوری طور پر شامی مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنیکی کوششوں کو تیز کیا جائے۔ روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ اگر شام کے مسئلے کو مذاکرات کی بجائے طاقت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس سے خطے کی صورت حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی مداخلت سے عرب ملک میں بدامنی بڑھ جائے گی، جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگا، روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے بین الاقوامی کانفرنس بلائی جائے، اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون بائیس جنوری کو شام کے مسئلے کے تصفیے کے لیے امن کانفرنس کا اعلان کرچکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 329425
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش