0
Wednesday 11 Dec 2013 20:28

کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کرنیوالی پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ انسداد بدعنوانی سیمینار سے غائب

کرپشن کیخلاف جہاد کا اعلان کرنیوالی پی ٹی آئی کے وزیر اعلیٰ انسداد بدعنوانی سیمینار سے غائب
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کرپشن کو ملک کا بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف جہاد کا اعلان کیا ہوا ہے، لیکن وزیر اعلیٰ پرویز خٹک انسداد بدعنوانی سیمینار سے ہی غائب رہے۔ کپتان تو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہیں ہی لیکن خیبر پختونخوا میں تو انہوں نے اس کیخلاف عملی جہاد کا اعلان کر رکھا ہے، یہی وجہ ہے کہ کرپشن کے الزامات پر انہوں نے اپنی حکومت کو بھی داؤ پر لگایا اور اتحادی جماعت کے 2 وزراء تک کو برطرف کیا۔ عمران خان کے دعوے کی قلعی اس وقت کھل گئی جب پشاور میں انسداد بدعنوانی سیمینار میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے شرکت کی زحمت ہی گوارہ نہیں کی۔ وہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے تاہم شرکاء 2 گھنٹے تک ان کی آمد کا انتظار کرتے رہے اور آخر میں ان کی جگہ وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے حاضری لگائی۔
خبر کا کوڈ : 329726
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش