QR CodeQR Code

پشاور کے نواحی علاقہ اڑمر میں پولیس پر حملہ کرنیوالے ملزم کی شناخت

11 Dec 2013 20:34

اسلام ٹائمز: پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی کاروائی میں مارے جانے والے حملہ آور کا نام خودیرہے اور اس کاتعلق کوہاٹ سے تھا۔ حملہ آور کالعدم تحریک طالبان کے لئے کام کرتا تھا، جو بارود سے بھری گاڑی تیار کرنے کا ماہر تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے نواحی علاقہ اڑمر میں پولیس پر حملہ کرنے والے ملزم کی شناخت ہوگئی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حملہ آور کاتعلق تحریک طالبان سے ہے۔ پشاور کے نواحی علاقہ اڑمر میں خٹکو پل کے مقام پر منگل کی شب پولیس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ ہوئی تھی۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس کی جوابی کاروائی میں مارے جانے والے حملہ آور کا نام خودیرہے اور اس کاتعلق کوہاٹ سے تھا۔ حملہ آور کالعدم تحریک طالبان کے لئے کام کرتا تھا، جو بارود سے بھری گاڑی تیار کرنے کا ماہر تھا۔ پولیس پر فائرنگ کرنے والے دوسرے موٹر سائیکل سوار ملزم کی تلاش کیلئے سرچ آْپریشن جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 329732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/329732/پشاور-کے-نواحی-علاقہ-اڑمر-میں-پولیس-پر-حملہ-کرنیوالے-ملزم-کی-شناخت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org