0
Thursday 12 Dec 2013 02:05

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانیکی درخواست مسترد کردی

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانیکی درخواست مسترد کردی
اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا، الیکشن کمیشن نے مارچ میں الیکشن کرانے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے ہمراہ اسلام آباد میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرانے کی درخواست دی تاہم الیکشن کمیشن نے اُسے مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ پروگرام کے مطابق بلدیاتی الیکشن 18 جنوری کو ہی ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری سندھ نے مزید غور کے لئے ایک دن کا وقت لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 329808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش