QR CodeQR Code

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی بلدیاتی انتخابات مارچ میں کرانیکی درخواست مسترد کردی

12 Dec 2013 02:05

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ پروگرام کے مطابق بلدیاتی الیکشن 18 جنوری کو ہی ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکریٹری سندھ نے مزید غور کے لئے ایک دن کا وقت لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا، الیکشن کمیشن نے مارچ میں الیکشن کرانے سے متعلق سندھ حکومت کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے ہمراہ اسلام آباد میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس ناصر الملک سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری نے سندھ میں بلدیاتی الیکشن مارچ میں کرانے کی درخواست دی تاہم الیکشن کمیشن نے اُسے مسترد کر دیا۔ الیکشن کمیشن کا مؤقف ہے کہ پروگرام کے مطابق بلدیاتی الیکشن 18 جنوری کو ہی ہوں گے، ایڈووکیٹ جنرل اور چیف سیکرٹری سندھ نے مزید غور کے لئے ایک دن کا وقت لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 329808

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/329808/الیکشن-کمیشن-نے-سندھ-حکومت-کی-بلدیاتی-انتخابات-مارچ-میں-کرانیکی-درخواست-مسترد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org