0
Monday 2 Aug 2010 12:30

ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے حملہ کر سکتے ہیں،مائیک مولن

ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے حملہ کر سکتے ہیں،مائیک مولن
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ایڈمرل مائیک مولن نے خبردار کیا ہے کہ ایران کو جوہری پروگرام سے روکنے کیلئے حملے کا آپشن استعمال کر سکتے ہیں اور منصوبہ تیار ہے۔ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو میں مائیک مولن کا کہنا تھا کہ اگر امریکی حکومت نے ایرانی جوہری پروگرام سے نمٹنے کیلئے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا تو تمام تیاریاں مکمل اور پلان موجود ہے،تاہم حملہ ایک اچھا خیال نہیں ہو گا۔انھوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری ناقابل قبول ہے اور اسے روکنے کیلئے دیگر آپشنز کی طرح عسکری کارروائی کا انتہائی اہم منصوبہ بھی صدر اوباما کے پاس موجود ہے،تاہم امید ہے کہ اس کی نوبت نہیں آئیگی۔
آج نیوز کے مطابق امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مائیک مولن نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کا منصوبہ تیار ہے،لیکن اس پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتے۔ٹی وی پروگرام میٹ دا پریس سے گفتگو میں مائیک مولن نے کہا کہ خطرناک نتائج کے خدشہ کی وجہ سے ایران پر حملہ نہیں کرسکتے ،تاہم ایران کو ایٹمی صلاحیت بننے کی اجازت نہیں دے سکتے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی سفارتی کوششیں ایران کے خلاف موثر ہوسکتی ہیں۔مائیک مولن نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگی آپشن میز پر موجود ہے۔

خبر کا کوڈ : 32995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش