0
Monday 2 Aug 2010 13:30

حماس نے اسرائیل فلسطین مذاکرات کو یکسر مسترد کر دیا

حماس نے اسرائیل فلسطین مذاکرات کو یکسر مسترد کر دیا
دمشق:اسلام ٹائمز-حماس کے رہنما خالد مشعل نے اسرائیل اورفلسطین کے درمیان مجوزہ مذاکرات کو یکسر مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ان مذاکرات کے لیے عرب ممالک کا کردار بھی قبول نہیں کیا جائے گا۔شام میں ریلی سے خطاب میں مشعل کا کہنا تھا کہ مزاحمت ہی واحد حل ہے۔اور یہ حماس کی عزت اور افتخار کی علامت ہے۔عرب لیگ نے جمعرات کو بیان میں کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینی رہنماؤں کی براہ راست ملاقات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔خالد مشعال نے کہا کہ عرب ممالک کو اس مسئلے کے حل کے لیے مسلط کیا گیا ہے اور اس کی عرب عوام نے کبھی خواہش ظاہر نہیں کی تھی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مجوزہ مذاکرات کسی صورت قبول نہیں کئے جائیں گے۔خالد مشعل نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مجوزہ مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے دباؤ پر شروع کئے جانے والے فلسطین اور اسرائیل کے درمیان بلواسطہ یا بلا واسطہ کسی طرح کے مذاکرات قبول نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ عرب ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کیلئے راضی نہیں،تاہم ان پر بھی دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 33002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش