QR CodeQR Code

جہنم جانیکی جلدی، خودکش حملہ آور مسلمانوں سمیت تمام انسانیت کا دشمن ہے، شیخ عبدالعزیز آل الشیخ

12 Dec 2013 21:50

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں سعودی عرب کے مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام تو فردِ واحد کی خودکشی کو بھی حرام قرار دیتا ہے، خودکش حملے مسلمان نوجوان طبقے کو گمراہ اور تباہ کرنے کی گھناوٴنی سازش ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ خودکش حملہ کرنا سنگین جرم ہے۔ ان کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور وہ ہیں جنہیں جہنم جانے کی بہت جلدی ہے، خودکش حملہ آور مسلمانوں سمیت تمام انسانیت کا دشمن ہے۔ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کا کہنا تھا کہ اسلام تو فردِ واحد کی خودکشی کو بھی حرام قرار دیتا ہے، خودکش حملے مسلمان نوجوان طبقے کو گمراہ اور تباہ کرنے کی گھناوٴنی سازش ہے۔


خبر کا کوڈ: 330065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330065/جہنم-جانیکی-جلدی-خودکش-حملہ-آور-مسلمانوں-سمیت-تمام-انسانیت-کا-دشمن-ہے-شیخ-عبدالعزیز-آل-الشیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org