0
Thursday 12 Dec 2013 23:21
یورپی پارلیمنٹ نے جی ایس پی پلس کا درجہ دے دیا

پاکستان 27 یورپی ملکوں کو ٹیکسٹائل مصنوعات بغیر ڈیوٹی کے برآمد کرسکے گا

پاکستان 27 یورپی ملکوں کو ٹیکسٹائل مصنوعات بغیر ڈیوٹی کے برآمد کرسکے گا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان یورپ کے 27 ممالک کو اپنی ٹیکسٹائل مصنوعات برآمد کرسکے گا۔ یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دے دیا۔ اس حوالے سے یورپی پارلیمنٹ میں ہونے والی ووٹنگ پاکستان کے حق میں کامیاب ہوگئی۔ جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد اب پاکستان 2017ء تک یورپی یونین کے ممالک کو برآمدات کرسکے گا اور یورپ کے 27 ممالک کو ٹیکسٹائل مصنوعات بھی بغیر ڈیوٹی برآمد کرسکے گا۔ یورپی پارلیمنٹ کے 406 اراکین نے پاکستان کی حمایت کی۔ واضح رہے فرانس، پرتگال، بلغاریہ، پولینڈ اور بیلجیم سمیت اکیس فیصد سے زائد ممالک پاکستان کو جی ایس پی کا درجہ دینے کے مخالف تھے۔
 27 ممالک تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سالانہ سے زائد کا فائدہ ہوگا۔ یکم جنوری دو ہزار چودہ سے جی ایس پی کے تحت لاگو ہونے والی رعایت سے پاکستانی معیشت کو بڑا سہارا ملے گا، جس کا سب سے زیادہ فائدہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو ہوگا۔ پاکستان کی ساڑھے تین ہزار مصنوعات یورپی یونین کے ستائیس ممالک تک ڈیوٹی فری رسائی حاصل کرسکیں گی، جن پر ابھی گیارہ فیصد ڈیوٹی عائد ہے۔ جی ایس پی درجہ ملنے سے nitting، weaving، ٹاول، گلوز اور وولن مصنوعات کو خصوصاً فائدہ ہوگا۔ پاکستان کو ایک ارب ڈالر سالانہ سے زائد کا زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ جی ایس پی درجہ کے تحت ملنے والی رعایت میں بیڈ ویئر، ریڈی میڈ گارمنٹس اور کاٹن فیبرکس شامل نہیں ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 330077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش