QR CodeQR Code

طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں، ممنون حسین

13 Dec 2013 00:34

اسلام ٹائمز: کراچی میں جڑی بوٹیوں کے بارے ایشیائی کانفرنس سے خطاب میں صدر مملکت تاجر برادری کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے خوش ہیں، انشاء اللہ جلد امن کراچی کا مقدر بنے گا۔


اسلام ٹائمز۔ صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں دوسرے آپشن پر غور کریں گے، صدر نے کہا کہ تاجر برادری کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن سے خوش ہیں، انشاء اللہ جلد امن کراچی کا مقدر بنے گا۔ صدر نے مزید کہا کہ وزیراعظم خود کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو مانیٹر کر رہے ہیں، اور جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
دیگر ذرائع کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کہتے ہیں ملکی ترقی کیلئے ملکی وسائل کو ہی بروئے کار لانا ہوگا، نجکاری کئے بغیر بعض ادارے نہیں چلائے جاسکتے، کراچی میں جڑی بوٹیوں کے بارے ایشیائی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ حکومت ملک میں اچھے تعلیم ادارے قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ترقی کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبہ پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔ 
صدر کا کہنا تھا کہ سائنس اور تحقیق کے شعبہ میں طلباء کو بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا موقع ملے گا، انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ملکی وسائل کو ہی بروئے کار لانا ہوگا، صدر نے کہا کہ لطیف ابراہیم جنرل نالج حب ویب سائٹ کا آغاز خوش آئند ہے، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کیلئے حکومت پر کوئی دباوٴ نہیں، تاہم چودہ روپے فی یونٹ کی بجلی کب تک آٹھ روپے میں فروخت کریں۔


خبر کا کوڈ: 330103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330103/طالبان-سے-مذاکرات-کے-ذریعے-مسائل-کا-حل-چاہتے-ہیں-ممنون-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org