QR CodeQR Code

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق ہوا ہے، شاہد خاقان عباسی

13 Dec 2013 09:52

اسلام ٹائمز: ایران سے واپسی پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیوں کی موجودگی میں ایرانی حکومت ہم سے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت 31دسمبر 2014ء کے بعد جرمانہ نہیں لے سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہم پاک ایران گیس منصوبے پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں۔ ایران پر پابندیاں ختم ہوجائیں تو منصوبے کو مکمل کر لیا جائے گا۔ امید ہے آئندہ سال یکم نومبر سے 400 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی کی درآمد شروع ہو جائے گی۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے لئے ورکنگ گروپس بنانے پر اتفاق ہوا ہے، ایران پر پابندیوں کی وجہ سے مسائل ہیں۔ دو ماہ میں منصوبے پر عمل درآمد کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔ ایران سے واپسی پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی پابندیوں کی موجودگی میں ایرانی حکومت ہم سے پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے کے تحت 31دسمبر 2014ء کے بعد جرمانہ نہیں لے سکتی۔


خبر کا کوڈ: 330152

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330152/پاک-ایران-گیس-پائپ-لائن-منصوبے-کیلئے-ورکنگ-گروپس-بنانے-پر-اتفاق-ہوا-ہے-شاہد-خاقان-عباسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org