0
Friday 13 Dec 2013 14:56

عقیدے اور نظریے کی سیاست کرتا ہوں، چوہدری عبدالمجید

عقیدے اور نظریے کی سیاست کرتا ہوں، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پیپلز پارٹی کی حکومت پارٹی لیڈر شپ کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ کی تعمیروترقی و خوشحالی کے لیے جس روڈ میپ پر کامیابی سے سفر شروع کر رکھا ہے وہ آزاد خطہ کو معاشی خوشحالی کے ٹریک پر لے آئے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے جو حکمت عملی اپنا رکھی ہے اس سے جہاں آزاد خطہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا وہاں آزاد کشمیر کے عوام کو بلاتخیص زندگی کی جدید سہولتیں مہیا ہو سکیں گی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوام سے کیے جانے والے تمام وعدوں کو عملی جامہ پہنائے گی۔ آزاد خطہ کے عوام نے پیپلز پارٹی حکومت پر جس اعتماد کا اظہار کر رکھا ہے حکومت عوام کے اس اعتماد کو متزلزل نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزاد کشمیر نے مظفرآباد میں پیپلز پارٹی کے ضلعی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چوہدری مجید کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میں آزاد کشمیر کا وزیراعظم نہیں عوامی حقوق کا محافظ ہوں۔ عقیدے اور نظریے کی سیاست کرتا ہوں۔ لیڈر شپ کے نظریات وافکار ہمارا ورثہ ہیں جس کو نوجوان نسل میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ عقیدے و نطریے اور عوامی حقوق کے تحفظ پر کبھی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان اورکشمیر کے نوجوان نسل کی امنگون کے ترجمان ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ آزاد کشمیر سے آزاد خطہ کی تعمیروترقی میں تیزی آئے گی۔ وزیراعظم پاکستان نے ہماری ڈیمانڈ پر میگا پراجیکٹس، راولاکوٹ اور مظفرآباد ائیرپورٹ کی توسیع اور میرپور میں سیالکوٹ کی طرز پر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، مظفرآباد میں ریلوے ٹریک، کوہالہ موٹروے اور مظفرآباد نیلم ایکسپریس وے کے اعلانات کیے جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 330196
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش