0
Friday 13 Dec 2013 16:22

تحریک انصاف کا اہم قومی معاملات پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا اہم قومی معاملات پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف 6 اہم قومی معاملات پرحکومت کوٹف ٹائم دے گی۔ تحریک انصاف کے تھنک ٹینک کو بھی عوامی دلچسپی کے امور میں متحرک ہونے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کےمطابق عمران خان نے ارکان اسمبلی کو وفاقی حکومت کی کرپشن بے نقاب کرنے کا ہدف سونپ دیا۔ارکان کو وزارتوں میں گزشتہ 6 ماہ کی مالی و انتظامی بدعنوانیاں سامنے لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان کو مہنگائی، دہشت گردی اور ڈرون حملوں کے خلاف ایوان میں آواز اٹھانے اور نواز فیملی کے ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کا بھی ہدف دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کو بیورو کریسی اور اہم پوسٹوں پر نواز فیملی کے رشتہ داروں کا پتہ لگانے کا بھی ہدف دیا گیا ہے۔ارکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ پتہ لگایا جائے مریم نوازکو یوتھ پروگرام کا سربراہ کس قانون کے تحت لگایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 330228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش