0
Friday 13 Dec 2013 20:38

نئی امریکی پابندیاں جنیوا معاہدے کی روح کیخلاف ہیں، سید عباس عراقچی

نئی امریکی پابندیاں جنیوا معاہدے کی روح کیخلاف ہیں، سید عباس عراقچی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے نائب وزیر خارجہ اور ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینیئر رکن سید عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے ایران کیخلاف نئی پابندیوں کے اقدام کی شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے امریکی وزارت خزانہ کے اس اقدام کے خلاف اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئي پابندیاں جینوا معاہدے کی روح کے خلاف ہیں۔ عباس عراقچی نے ارنا سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکی حکومت نے پابندیوں کی فہرست میں بعض افراد اور کمپنیوں کے ناموں کا اضافہ کر دیا ہے اور یہ نئي پابندیاں چوبیس نومبر کو جینوا میں ایران اور پی فائیو پلس ون کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی روح کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران حالات کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور امریکہ کی اس غیر سنجیدہ حرکت کا مناسب جواب دے گا۔ واضح رہے امریکہ کی وزارت خزانہ نے جمعرات کو انیس افراد اور بعض ایرانی و غیر ملکی کمپنیوں کے نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کئے ہیں۔ ادھر جنیوا میں اسلامی جمہوری ایران کے ماہرین نے مذاکرات روک دیئے ہیں اور مشورت کے لئے تہران آگئے ہیں۔ واضح رہے جنیوا معاہدے میں یہ طے پایا تھا کہ ایران پر نئی پابندیاں نہیں لگائي جائيں گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ نے اسلامی جمہوری ایران کے جوہری پروگرام میں معاونت کرنے والے افراد اور کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پابندیوں سے عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین جوہری پروگرام پر ہونے والا جنیوا معاہدہ متاثر نہیں ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 330345
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش