QR CodeQR Code

پشاور کو کراچی نہیں بننے دیں گے، جسٹس دوست محمد خان

13 Dec 2013 23:48

اسلام ٹائمز: چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ایک کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیاں کس چیز کی تنخواہ لے رہی ہیں، اغواء برائے تاوان کے بعد بھتہ خوری بھی انڈسٹری بن گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس دوست محمد خان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ پشاور کو کراچی نہیں بننے دیں گے، ایک کیس کی سماعت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ اغوا برائے تاوان کے بعد بھتہ خوری بھی انڈسٹری بن گئی ہے۔ پشاور کو کراچی نہیں بننے دیں گے۔ جان و مال کی ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر اور کاروباری شخصیات شہر چھوڑ کر جا رہی ہیں۔ آئی جی واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس دوست محمد خان نے یہ ریمارکس سابق پولیس اہلکار کے خلاف بھتہ کیس کی سماعت کے دوران دیئے۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی ایجنسیاں کس چیز کی تنخواہ لے رہی ہیں، اغواء برائے تاوان کے بعد بھتہ خوری بھی انڈسٹری بن گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 330384

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330384/پشاور-کو-کراچی-نہیں-بننے-دیں-گے-جسٹس-دوست-محمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org