QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی کا طلباء کیخلاف ایف آئی آر لمحہ فکریہ ہے، آغا علی رضوی

14 Dec 2013 00:56

اسلام ٹائمز: سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان نے کہا ہے کہ کے آئی یو میں یوم حسین (ع) کے انعقاد پر جن طلباء کو نکال دیا گیا ہے دوبارہ داخلہ نہ دیا گیا تو بھرپور احتجاج کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کا ایک اہم اور ہنگامی اجلاس ڈویژنل سیکرٹریٹ سکردو میں ہوا، جس میں قراقرم یونیورسٹی گلگت بلتستان میں ’’یوم حسین(ع)‘‘ کے انعقاد پر طلباء کو یونیورسٹی سے بے دخل کئے جانے اور ایف آئی آر درج کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید علی رضوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان نے کہا کہ پاکستان بھر میں کہیں پر بھی کسی یونیورسٹی میں ’’یوم حسین(ع)‘‘ کے انعقاد پر رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جاتیں اور اکثر یونیورسٹیز میں انتظامیہ اس حوالے سے بھرپور تعاون کرتی ہے انکے ہم شکر گزار ہیں، جبکہ قراقرم یونیورسٹی میں یوم حسین (ع) کے انعقاد کی مخالفت لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے قراقرام یونیورسٹی کی انتظامیہ کو متنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ان طلباء کو امتحانات شروع ہونے سے پہلے دوبارہ داخلہ نہ دینے اور ایف آئی آر ختم نہ کرنے کی صورت میں یونیورسٹی انتظامیہ بالخصوص وائس چانسلر کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 330406

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330406/قراقرم-یونیورسٹی-کا-طلباء-کیخلاف-ایف-آئی-آر-لمحہ-فکریہ-ہے-آغا-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org