0
Saturday 14 Dec 2013 19:25

عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا بنگلادیش کا اندرونی معاملہ ہے، دفترخارجہ

عبدالقادر ملا کو پھانسی دینا بنگلادیش کا اندرونی معاملہ ہے، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پاکستان کی پالیسی نہیں تاہم بنگلہ دیش میں ہونے والی سیاسی تبدیلیوں کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش کی صورت حال کا سارک کے رکن ملک کے طور پر جائزہ لیا جا رہا ہے۔ کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پاکستان کی پالیسی نہیں تاہم عبدالقادر ملا کی پھانسی کے حوالے سے عالمی برادری کے تحفظات بھی دیکھ رہے ہیں۔ عدالتی کارروائی پر انسانی حقوق کی تنظیموں کے اعتراضات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ بیان کے مطابق، پاکستان کی خواہش ہےکہ بنگلہ دیش میں مفاہمتی ماحول پروان چڑھے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر داخلہ چودھری نثار نے اپنے بیان میں عبدالقادر ملا کی پھانسی پر اظہار افسوس اور اسے المناک قرار دیا تھا، تاہم دفترخارجہ کا مؤقف ان کے بیان سے یکسر مختلف ہے۔
خبر کا کوڈ : 330624
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش