QR CodeQR Code

دستخط شدہ معاہدے سے انحراف کرکے امریکہ نے خود کو پوری دنیا کے سامنے شرمندہ کیا ہے، علامہ جواد ہادی

14 Dec 2013 22:45

اسلام ٹائمز: جامعہ شہید عارف الحسینی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام کے بعد بین الاقوامی سطح پر یہ ابہام اور خدشہ پروان چڑھے گا کہ ممالک کے درمیان ہونیوالے معاہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، انہیں کسی بھی وقت ٹھکرایا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق سینیٹر اور معروف عالم دین علامہ سید جواد ہادی نے اپنے ایک بیان میں امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں پر نئی پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے اسلام ٹائمز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے دستخط شدہ معاہدے اور وعدے سے انحراف کرکے خود کو پوری دنیا کے سامنے شرمندہ کیا ہے، اور اپنی رہی سہی ساکھ اور اعتماد کو بھی کھو دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب دنیا خصوصاً یورپی یونین کو چاہئے کہ امریکہ سے ہٹ کر اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کریں، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے یہ اقدام دراصل اسرائیل اور عرب ممالک کے دباو میں آکر اٹھایا ہے۔ علامہ سید جواد  ہادی کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام سے ایران کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا بلکہ اس سے امریکہ ہی کا نقصان ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام کے بعد بین الاقوامی سطح پر یہ ابہام اور خدشہ پروان چڑھے گا کہ ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کوئی اہمیت نہیں رکھتے، انہیں کسی بھی وقت ٹھکرایا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 330656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330656/دستخط-شدہ-معاہدے-سے-انحراف-کرکے-امریکہ-نے-خود-کو-پوری-دنیا-کے-سامنے-شرمندہ-کیا-ہے-علامہ-جواد-ہادی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org