QR CodeQR Code

وزیراعظم نواز شریف کا آئندہ سال مردم شماری کرانیکا فیصلہ

15 Dec 2013 02:33

اسلام ٹائمز: برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم نے یہ احکامات انتخابی کمیشن پاکستان کی جانب سے انہیں لکھے گئے خط کے جواب میں جاری کیے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملک بھر میں آئندہ سال مردم شماری کرانے کا فیصلہ کرلیا، چاروں صوبوں کو تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سےجاری رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں آئندہ سال مردی شماری کروانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے یہ احکامات انتخابی کمیشن پاکستان کی جانب سے انہیں لکھے گئے خط کے جواب میں جاری کیے۔ وزیراعظم نے مردم شماری سے متعلق اداروں کو حکم دیا ہے کہ سنہ 2014ء میں چاروں صوبوں میں مردم شماری کے لیے تیاریاں کی جائے تاکہ سال 2018ء میں ہونے والے عام انتخابات نئے مردم شماری کے تحت کرائے جا سکیں۔ پاکستان میں مردم شماری کے ادارے کے کشمنر حبیب اللہ خان نے سماء سےٹیلی فونک بات چیت میں کہا کہ تاحال مردی شماری کےانعقادکےاحکامات موصول نہیں ہوئے ہیں، واضح رہے کہ اس سےقبل سنہ 1998 میں پندرہ سال قبل مردم شماری ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 330720

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330720/وزیراعظم-نواز-شریف-کا-ا-ئندہ-سال-مردم-شماری-کرانیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org