0
Sunday 15 Dec 2013 02:35

ایرانی وزارت خارجہ کیجانب سے گیس کمپنی کے ملازمین پر حملے کی شدید مذمت

ایرانی وزارت خارجہ کیجانب سے گیس کمپنی کے ملازمین پر حملے کی شدید مذمت
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے عراق کے دیالہ صوبے میں گیس کمپنی کے ایرانی انجینئروں اور ملازمین پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ايرانی وزارت خارجہ نے عراق  کے مشرقی علاقے ميں گيس کمپنی کے ايرانی انجينئروں اور ملازمين پر دہشتگردانہ حملے کي شديد مذمت کی اور اس حملے ميں شہيد ہونے والوں کے لواحقين کے ساتھ اظہار ہمدردی کيا ہے۔ مسلح دہشت گردوں نے ديالہ صوبے ميں حملہ کرکے تيل اور گيس کمپنی کے سولہ ايرانی انجينئروں اور ملازمين کو شہيد کر ديا۔ اس حملے ميں چار عراقی ملازمين بھی شہيد ہوئے ہيں۔ ايرانی وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ اس دہشتگردانہ حملے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لئے تحقيقات شروع کر دی گئی ہيں۔
 واضح رہے کہ جمعے کے روز عراق کی گيس سپلائی کے پروجیکٹ کے ملازمين  عراق کے ديالہ صوبے کے خانقين  شہر کے جنوب مشرقی علاقے الندی سے کام ختم ہونے کے بعد لوٹ رہے تھے کہ ان پر دہشتگردانہ حملہ ہوا، جس ميں سولہ ايرانی انجينيئر اور ملازمين اور چار عراقی ملازمين شہيد ہوگئے۔ اس دہشتگردانہ حملے ميں سات افراد زخمی بھی ہوئے، جن ميں پانچ ايرانی اور دو عراقی ہيں۔ عراق کا مشرقی صوبہ ديالہ بھی ان ناامن علاقوں ميں شامل ہے جہاں  القاعدہ سے وابستہ دہشتگرد تنظيميں پوری طرح سرگرم ہيں۔
خبر کا کوڈ : 330739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش