0
Sunday 15 Dec 2013 11:17

کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے لیے قربانیاں دیں، سردار یعقوب

کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کی ترقی کے لیے قربانیاں دیں، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں لا اینڈ آڈر کی صورتحال تسلی بخش ہے جس کے باعث آزاد کشمیر کے کئی شعبوں میں انٹرنیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ نجی بس سروس کا دائرہ کار میرپور کے علاوہ آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع اور بالخصوص دارالحکومت مظفرآباد، راولاکوٹ تک بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کو جدید سفری سہولیات میسر آ سکیں۔ آزاد کشمیر کی جمہوری حکومت بین الاقوامی سرمایہ کاری کے فروغ کے لے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ حکومت نہ صرف بیرونی سرمایہ کاروں کو تمام تحفظ اور مراعات فراہم کر رہی ہے بلکہ انھیں ٹیکسوں میں بھی چھوٹ دے رہی ہے۔ کشمیری بھارت کو فتح نہیں کرنا چاہتے بلکہ اپنا تسلیم شدہ حق حق خودارادیت کا حصول چاہتے ہیں۔ بھارت سیز فائر لائن پر دیواربندی کر کے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتا۔ میرپور انٹرنشینل ائیرپورٹ ضرور بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میرپور میں کورین کمپنی کی بس سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔

سردار یعقوب نے کہا کہ تارکین وطن آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کریں، صنعتیں لگائیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو روزگار مل سکے۔ انھوں ںے کہا کہ بڑی کوٹھیوں اور گاڑیوں سے ملک اور قوم کی خدمت نہیں کی جا سکتی۔ انھوں ںے کہاکہ کشمیریوں نے ہمیشہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی سازش کے تحت کنٹرول لائن کے ساتھ دیواربندی کا منصوبہ بنا رہا ہے جسے دونوں اطراف کے کشمیری کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 330757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش