0
Sunday 15 Dec 2013 15:01

امت نے اسلاف کے راستے کو ترک کر کے ذلت و رسوائی کو اپنا مقدر بنا لیا ہے، علامہ ایاز چشتی

امت نے اسلاف کے راستے کو ترک کر کے ذلت و رسوائی کو اپنا مقدر بنا لیا ہے، علامہ ایاز چشتی
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن علماء کونسل ضلع ملتان کے ناظم علامہ قاری محمد ایاز چشتی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اتحاد اور یکجہتی کا دامن تھام کر علم کے فروغ کو اپنی پہلی ترجیح بنا لے تو کوئی وجہ نہیں کہ اس کا زوال عروج میں نہ بدل سکے۔ اغیار نے اسلام کے سنہرے اصولوں پر عمل کرکے معاشی، سائنسی ترقی اور سیاسی استحکام کرلیا مگر امت مسلمہ نے اپنے اسلاف کے راستے کو ترک کر کے ذلت و رسوائی کو اپنا مقدر بنا لیا ہے۔ وہ ملتان میں ہونیوالے سیمینار کے حوالے سے علماء کرام سے گفتگو کررہے تھے، علماء سیمینار 20 دسمبر کو طوطلاں والی مسجد میں ہوگا۔ علماء کرام سے ملاقات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ امت وسائل کی فروانی اور بہترین ذہنیت کی حامل ہنر مند افرادی قوت کے باوجود سیاسی اور معاشی قوت صرف اس لیے نہیں بن سکی کہ اسلامی ممالک کے حکمران ذاتی مفادات کے خول میں بند ہیں۔ اسلام کی سیاسی قوت کمزور اور منتشر ہے اس لیے پوری دنیا میں مسلمان عدم تحفظ کے شدید احساس کے ساتھ رہنے پر مجبوربنا دیئے گئے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اغیار نے مسلمانوں کو دہشت گرد اور انتہاء پسند ڈکلئیر کروانے کیلئے میڈیا وار مسلط کر رکھی ہے۔ او آئی سی کا کردار غلامانہ ہے اور کشمیر، فلسطین، افغانستان اور عراق مسلمانوں کی بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ ان حالات میں موثر اسلامی ممالک کے سربراہان امت کے اجتماعی مسائل کے حل کیلئے بیٹھیں اور حکمت کے ساتھ ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جن کے باعث آنے والی مسلمان نسلوں کا مستقبل باوقار بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسلم حکمران موجودہ روش سے تائب نہ ہوئے تو اسلام کے معاشی اور سیاسی عروج کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 330794
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش