0
Monday 16 Dec 2013 10:01

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، ظفر اکبر بٹ

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے، ظفر اکبر بٹ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر لیڈر و جموں و کشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے آج آو آئی سی کی طرف سے کشمیر کے سلسلے میں پیش کردہ حل کیلئے ان کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس حوالے سے بھارت کا طریقہ کار حقایق سے منافی ہے جس کو بدلنے کی ضرورت ہے، ظفر اکبر بٹ نے حکومت پاکستان کی طرف سے گذشتہ دنوں میں بھارت و پاکستان کے درمیان آپسی مسائل اور تنازعہ کشمیر کے حل اور ممکنہ بات چیت کیلے اٹھائے گئے اقدامات کی سراہنا کی اور کہا کہ پاکستانی وزیراعظم مسئلہ کشمیر سمیت دیگر مسائل کے پرامن حل کیلئے موزوں ماحول کے فکرمند ہیں، سول لائنز سرینگر کے علاقہ چھانہ پورہ، وانہ بل اور نوگام میں مختلف کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ متنازعہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے OIC کا بیان صحیح تھا کیونکہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور OIC کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کی وکالت کشمیری عوام کیلئے حوصلہ افزاء ہے، ظفر اکبر بٹ نے کہا کہ بھارت کی مخالفت کو بدقسمتی سے تعبیر کیا اور کہا کہ بھارت کی مخالفت مسئلہ کشمیر کے بنیادی حقائق اور تواریخ سے بالاتر ہیں اور حقیقت کو نظرانداز کرکے مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو دنیا کے نقشہ سے مٹایا نہیں جاسکتا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس کے لیڈر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عالمی سظح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اقوام متحدہ میں بھارت اس مسئلے کے متنازعہ حثیت کا دستخطی گواہ رہا ہے لہذا بھارت کا کوئی بھی دعوا اب حقائق کے منافی ہے، ظفر بٹ نے کہا کہ اگر کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہوتا تو کشمیر میں 7 لاکھ سے زائد بھارتی فوجی نہ ہوتے اور نہ وادی کے اندر کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے کالے قوانیں ہوتے۔
خبر کا کوڈ : 330848
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش