QR CodeQR Code

بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا پیدل لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد روانہ

15 Dec 2013 23:22

اسلام ٹائمز: پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے لاپتہ کیے جانے والے بلوچ نوجوانوں کی رہائی کے لیے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے تحت بلوچستان سے اسلام آباد تک لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا پیدل لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد پیدل روانہ ہو گیا ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ ایک ایک بلوچ نوجوان کی بازیابی تک حوصلے پست نہیں ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ وائس برائے مسنگ پرسنز کا لانگ مارچ جوکہ اکتوبر کے مہینے میں کوئٹہ سے شروع ہوا اور 27 دنوں بعد پیدل کراچی پہنچا، جس کا دوسرا سفر کراچی سے اسلام آباد کیلئے گذشتہ روز کراچی پریس کلب سے شروع ہوا۔ لانگ مارچ ملک کے مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اگلے سال کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد پہنچے گا۔ لانگ مارچ گذشتہ روز کراچی پریس کلب سے شروع ہوا اس موقع پر لانگ مارچ کے شرکاء سے ماما قدیر بلوچ، فرزانہ بلوچ اور دیگر نے کہا کہ ہمارا پرامن پیدل سفر اسلام آباد تک صرف اور صرف اپنے پیاروں کو بازیاب کرانے کیلئے ہے۔ ہم نے اس سے قبل کوئٹہ میں 900 دنوں سے زائد تک ہڑتال کی اور اب اسلام آباد کیجانب اسی عزم اور حوصلے کیساتھ جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج ایک ایک بلوچ نوجوان کی بازیابی تک جاری رہیگا۔


خبر کا کوڈ: 330954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/330954/بلوچ-لاپتہ-افراد-کے-لواحقین-کا-پیدل-لانگ-مارچ-کراچی-سے-اسلام-آباد-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org