0
Sunday 15 Dec 2013 17:39
نامناسب اور غیر تعمیری اقدامات کا مناسب جواب دیا جائیگا

امریکہ کے غیر مناسب اقدامات کے باوجود جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے، محمد جواد ظریف

امریکہ کے غیر مناسب اقدامات کے باوجود جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے، محمد جواد ظریف

اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے  وزیر خارجہ محمد جواد ظریف  کا کہنا ہے کہ امریکہ کی طرف سے نامناسب اقدامات کے باوجود جوہری پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھیں گے، لیکن فائیو پلس ون گروپ کی طرف سے کسی بھی نامناسب اور غیر تعمیری اقدام کا بھی مناسب جواب دیا جائے گا۔ اتوار کے روز اپنے فیس بک صفحہ پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف کا کہنا تھا کہ ہم پوری سنجیدگی کے ساتھ جنیوا مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھیں گے، لیکن کسی بھی غیر مناسب اور غیر تعمیری اقدام کے خلاف مناسب، کیلکولیٹڈ اور ہوشمندانہ ردعمل ظاہر کریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے دنوں امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنے والے لوگوں اور کمپنیوں پر پابندی سے جنیوا معاہدے کو ٹھیس پہنچی ہے، تاہم امریکہ کی جانب سے ان تمام غیر مناسب اور غیر تعمیری اقدامات کے باوجود ایران کی جانب سے دنیا کے لئے اچھا پیغام دیا جائے گا اور ہم ایٹمی توانائی کے معاملے پر عالمی طاقتوں سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا جوہری پروگرام توانائی کے حصول اور تعمیری مقاصد کے لئے ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا جنیوا کے عبوری سمجھوتے اور چھ ماہ کے دوران چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ کسی جامع راہ حل تک پہچنے کے عمل کو دشوار گزار قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اس معاہدے کے شروع میں اس طرح کے نشیب و فراز کی پیش بینی کی گئی تھی۔ جنیوا معاہدے میں اتفاق رائے ہوا تھا کہ آئندہ چھ ماہ میں اسلامی جمہوری ایران کے خلاف کوئی نئی پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ لیکن جمعرات کو امریکہ نے ایران سے کاروبار کرنے والی کچھ غیر ملکی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرکے ان کو بلیک لسٹ قرار دے دیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 330970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش