QR CodeQR Code

امریکی ڈرون حملے ملکی سلامتی کی خلاف ورزی ہیں، یمنی پارلیمنٹ

16 Dec 2013 13:07

اسلام ٹائمز: پابندی کا قانون شادی کی تقریب پر ہونیوالے حملے کے بعد منظور کیا گیا، جس میں سترہ افرد ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر عام شہری تھے۔ دوسری طرف ڈرون حملے میں مرنے والوں کے ورثاء نے امریکہ سے معافی کا مطالبہ کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یمن کی پارلیمنٹ نے ملک میں ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کو ملکی سلامتی کی خلاف ورزی قرار دے دیا، بحث کے دوران ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ ہر یمنی شہری کی سلامتی اور ملکی فضائی حدود کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، جس سے کسی صورت کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔ پابندی کا قانون شادی کی تقریب پر ہونے والے حملے کے بعد منظور کیا گیا، جس میں سترہ افرد ہلاک ہوگئے تھے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر عام شہری تھے، حملے کے بعد یمن کی سپریم سکیورٹی کمیٹی کی جانب سے بیان دیا گیا کہ واقعے میں القاعدہ کا مقامی رہنما مارا گیا ہے۔ دوسری طرف واقعے کے بعد سینکڑوں شہریوں نے حکومت اور ڈرون حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور ڈرون حملوں پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 331073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/331073/امریکی-ڈرون-حملے-ملکی-سلامتی-کی-خلاف-ورزی-ہیں-یمنی-پارلیمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org