QR CodeQR Code

لاہور میں علامہ ناصر عباس کا قتل قابل مذمت ہے، سنی اتحاد کونسل

16 Dec 2013 17:31

اسلام ٹائمز: رہنماؤں نے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل و غارت کے بڑھتے واقعات پنجاب حکومت کی ناکامی ہیں، عوام پرامن رہ کر فرقہ وارانہ فسادات کی عالمی سازش کو ناکام بنائیں اور تمام مکاتب فکر امن پسندی، تحمل، برداشت اور رواداری کا رویہ اختیار کریں۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، طارق محبوب، علامہ محمد شریف رضوی، پیر فضیل عیاض قاسمی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، میاں فہیم اختر، الحاج سرفراز احمد تارڑ، ارشد مصطفائی، مفتی محمد حسیب قادری نے کہا ہے کہ لاہور میں علامہ ناصر عباس کا قتل قابل مذمت ہے، حکومت علامہ ناصر عباس کے قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچائے،پنجاب میں فرقہ وارانہ قتل و غارت کے بڑھتے واقعات پنجاب حکومت کی ناکامی ہیں، عوام پرامن رہ کر فرقہ وارانہ فسادات کی عالمی سازش کو ناکام بنائیں اور تمام مکاتب فکر امن پسندی، تحمل، برداشت اور رواداری کا رویہ اختیار کریں۔ فرقوں کو لڑا کر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمے کے لیے مذہبی راہنما اپنا کردار ادا کریں۔ فرقوں کے نام پر بے گناہوں کا خون بہانے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں۔


خبر کا کوڈ: 331196

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/331196/لاہور-میں-علامہ-ناصر-عباس-کا-قتل-قابل-مذمت-ہے-سنی-اتحاد-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org