0
Monday 16 Dec 2013 19:33

بلدیاتی انتخابات 12 ربیع الاوّل کے بعد کروائے جائیں، قادری نورانی پینل

بلدیاتی انتخابات 12 ربیع الاوّل کے بعد کروائے جائیں، قادری نورانی پینل
اسلام ٹائمز۔ قادری نورانی پینل کے چیئرمین مفتی محمد بشیر القادری نے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات بارہ ربیع الاول کے بعد کروائے جائیں۔ جشن عید میلادالنبی (ص) کے دوران انتخابات اممکن ہیں، میلاد النبی (ص) کا اہتمام کرنے والی ملک کی غالب اکثریت اہلسنت کو انتخابات سے دور نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں پینل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی محمد بشیر القادری نے کہا ہے کہ علماء اہلسنت سے ملاقاتوں میں یہ باتیں سامنے آئی ہیں کہ جنوری میں جشن عید میلادالنبی (ص) کی تیاریوں اور پروگرامات کے باعث ملک کی غالب اکثریت عوام اہلسنت الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ نہیں لے سکے گی اور عوام کی بھرپور توجہ کے بغیر انتخابات بے سود ہیں۔ لہٰذا الیکشن کمیشن، سپریم کورٹ اور حکومتِ سندھ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں اور بلدیاتی انتخابات فروری کے اوائل میں کروانے پر اتفاق کریں۔
خبر کا کوڈ : 331262
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش