0
Tuesday 17 Dec 2013 08:52

یورپی سرحد پر روسی میزائلوں کی تنصیب، امریکہ اور یورپ کا اظہار تشویش

یورپی سرحد پر روسی میزائلوں کی تنصیب، امریکہ اور یورپ کا اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ روس کی جانب سے یورپی سرحد پر جوہری میزائلوں کی تنصیب کی خبروں پر امریکہ اور یورپی ممالک نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ روس کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے جرمن اخبار کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس نے اسکندر میزائل سسٹم کی لینن گراڈ کے علاقے میں نصب کیا تھا اور یہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ روس سے متصل یورپی ممالک پولینڈ، لتھووینیا، ایسٹونیا اور لیٹویا نے خدشات پر مبنی بیانات جاری کیے ہیں۔ روس نے امریکہ کی جانب سے یورپ میں میزائل شکن نظام نصب کرنے پر میزائل نصب کرنے کی دھمکی دے رکھی تھی۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا کہنا ہے کہ امریکہ نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی پیدا کرنے والے اقدامات سے باز رہے۔ میری ہارف کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ نے اپنی اور دوسرے ممالک کی تشویش روس تک پہنچا دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 331373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش