0
Wednesday 4 Aug 2010 13:36

خطے میں امریکی مداخلت میں اضافے کے باوجود پاکستان سے تعلقات پر اثر نہیں پڑیگا،ایران

خطے میں امریکی مداخلت میں اضافے کے باوجود پاکستان سے تعلقات پر اثر نہیں پڑیگا،ایران
کوئٹہ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل علی آرین نژاد نے کہا ہے کہ خطے میں امریکی مداخلت میں اضافہ کے باوجود پاکستان اور ایران کے تعلقات میں کوئی رخنہ نہیں پڑے گا۔تاہم بھارت امریکی دباو پر سہ ملکی گیس پائپ لائن منصوبے سے الگ ہوا ہے۔کوئٹہ میں ایرانی قونصل خانہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت ملک میں سیلاب سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے،ایرانی حکومت اور عوام پاکستان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ایک سوال کے جواب میں علی آرین نژاد کا کہنا تھا کہ ایران کی اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ خارجہ پالیسی دوستی پر مبنی ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان خوشحال اور پرامن ملک کے طور پر ترقی کرتا رہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گذشتہ چار سال میں بلوچستان کے لئے ویزوں کی سہولت میں چار سو گنا اضافہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان اور پاکستانی صوبہ بلوچستان کے گورنروں کے باہمی دوروں کے دونوں ملکوں اور بالخصوص دونوں صوبوں کے مابین تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔علی آرین نژاد نے کہا کہ پاکستان کیلئے گیس پائپ لائن منصوبے پر تیزی سے عمل ہو رہا ہے،جبکہ پاکستان میں توانائی کا مسلہ حل کرنے کیلئے گیارہ سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی کے منصوبے پر دستخط کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران پر پابندیاں نئی نہیں،بلکہ 30 سال پرانی ہیں۔جس کا ہم پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔تاہم پاکستان سے یہ امید کرتے ہیں کہ وہ ضرورت پڑنے پر ایسی ہی مدد کرے گا،جو ایک بھائی دوسرے بھائی کی کرتا ہے۔انہوں نے کہا پاک ایران سرحد پر پاکستان کی جانب سے حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

خبر کا کوڈ : 33175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش