QR CodeQR Code

سانحہ امامبارگاہ راولپنڈی دہشتگردی کی نئی لہر ہے، علامہ نیاز نقوی

18 Dec 2013 19:12

اسلام ٹائمز: ممتاز شیعہ رہنما کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات پنجاب حکومت کیلئے کھلا چیلنج ہیں، اگر سرجن ڈاکٹر علی حیدر اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی دیگر شخصیات کے قاتلوں کو نمونہء عبرت بنایا گیا ہوتا تو ایسے سانحات رونما نہ ہوتے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے گذشتہ شب کے سانحہ امامبارگاہ راولپنڈی کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے پنجاب حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا اگر سرجن ڈاکٹر علی حیدر اور ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والی دیگر شخصیات کے قاتلوں کو نمونہء عبرت بنایا گیا ہوتا تو ایسے سانحات رونما نہ ہوتے۔ علامہ نیاز نقوی نے ایک بار پھر حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قرآنی حکم پر عمل کرتے ہوئے بیسیوں عدالتی سزا یافتہ دہشت گردوں کی سزا پر عمل درآمد کرایا جائے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں اور دیگر شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور اظہار ہمدردی کیا۔


خبر کا کوڈ: 331893

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/331893/سانحہ-امامبارگاہ-راولپنڈی-دہشتگردی-کی-نئی-لہر-ہے-علامہ-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org