0
Wednesday 18 Dec 2013 19:45
تمام مکاتب فکر کے امن پسند علماء امن دشمنوں کیخلاف متحد ہوجائیں

خودکش حملے کرنیوالے پاکستان کے غدار اور اسلام کے باغی ہیں، سنی اتحاد کونسل

خودکش حملے کرنیوالے پاکستان کے غدار اور اسلام کے باغی ہیں، سنی اتحاد کونسل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے راہنماؤں صاحبزادہ حامد رضا، علامہ محمد شریف رضوی، طارق محبوب، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، ارشد مصطفائی، مولانا وزیر القادری، صاحبزادہ حمیدالدین رضوی ایڈووکیٹ، مفتی محمد حسیب قادری، اسد رفیق رضوی اور الحاج سرفراز احمد تارڑ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں ہونے والا خودکش حملہ قابل مذمت ہے۔ دہشت گردی کے بڑھتے واقعات ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ حکومتی رٹ مذاق بن چکی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جرأت مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں فرقہ وارانہ فسادات کی سازش کر رہی ہیں۔ تمام مکاتب فکر کے امن پسند علماء امن دشمنوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ خودکش حملے کرنے والے پاکستان کے غدار اور اسلام کے باغی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 331911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش